انوشکا کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی تصویر وائرل

February 04, 2019

بھارتی اداکارہ انوشکا شرماایک بار پھر شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں، اس بار وجہ ویرات کوہلی کے ساتھ گزاری چھٹیاں یا اُن کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ایک امریکی گلوکارہ سے اُن کی حیرت انگیز مشابہت ہے۔

امریکی گلوکارہ جولیا مائیکلس نے حالی ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے ،جس میں انوشکا شرما سے اُن کی غیر معمول مشابہت کے باعث لوگ دھوکا کھاگئے ہیں۔


انوشکا اور جولیا کی تصویروں کاٹوئٹر پر موازنہ شروع کردیا گیا، بعض لوگ امریکی گلوکارہ کو انوشکا کاڈبل رول جبکہ کچھ مداح اُنہیں گمشدہ جڑواں بہنیں قرار دے رہے ہیں۔