سردی برقرار، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

February 05, 2019

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوںمیں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل اسلام آباد، سکھر، لاڑکانہ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ایک،اسلام آباد میں 4،لاہور میں 6،پشاور میں 7 اور کراچی میں 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔