نئے چینی سال کے آغاز پر دنیا بھر میں جشن

February 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین سمیت دنیا بھر میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن جاری ہے۔

فضاؤں میں رنگ برنگی لالٹینیں چھوڑی گئیں جبکہ لوگوں نے روایتی رقص بھی کیا۔

نئے چینی سال کے آغاز پر چین بھر میں عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیاگیا۔

اس موقع پر روایتی رقص بھی کیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا،نئے قمری سال کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

بیجنگ میں نئے قمری سال کے موقع پر لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس سے شہر جگمگا اُٹھا۔

روشنیوں سے بھرپور اس فیسٹیول میں شہر بھر کے گلی کوچوں کو مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایاگیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کر دیا۔