چین ،سٹیشن پر منچلوں کی شاندارمیوزک پرفارمنس

February 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کے نئے قمری سال کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا خاص اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے نئے سال کی خوشی میں ریلوے اسٹیشن کو ہی میوزک فلور میں تبدیل کردیا۔

یہ مناظرچین کے شہر Shenzhenکے ریلوے اسٹیشن کے اندر دیکھے گئے جہاں کچھ پرفارمرز کے گروپ نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے مختلف موسیقی کے آلات بجاتے ہوئے شاندار میوزک پرفارمنس پیش کی اورسالِ نو کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔

اس دوران اسٹیشن پر موجود روبوٹس بھی مسافروں کو سالِ نو کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔