ورون اور شردھا کی نئی فلم کا نام اور پوسٹر جاری

February 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اور ادکارہ شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم کا نام اور پوسٹر جاری کردیا گیا۔

ورون دھون ان دنوں ادکارہ شردھا کپور کے ساتھ معروف کوریوگرافر وہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

جس کی پہلی دونوں فلمیں ’اے بی سی ڈی‘ اور ’ای بی سی ڈی ٹو‘ کامیاب ثابت ہوئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ تیسری فلم ’ای بی سی ڈی تھری‘ کے نام سے ہوگی ،تاہم اس بار فلم کے نام میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔


بالی ووڈ کے تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ریمو ڈیسوزا کی فلم کا نام ’ ’اسٹریٹ ڈانسر‘ رکھا گیا ہے۔


فلم کے دو پوسٹر بھی جاری کردیے گئے ہیں جن میں مرکزی کردار میں دکھائی دینے والے ورون دھون اور شردھا کپور الگ الگ پوسٹر میں نظر آرہے ہیں۔

فلم رواں سال 8 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔