تھائی لینڈ: شاہراہ پر مٹی کے بگولوں سے لوگ خوفزدہ

February 07, 2019

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھائی لینڈ کے شہرUdon Thani میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور 15میٹر کی بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومت دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔