شاہ رخ کے نائیجیرین مداحوں کی ایک اور ویڈیو وائرل

February 07, 2019

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نائیجیرین مداحوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق نائیجیرین نوجوانوں کے ایک گروپ نے دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہونا ہو‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیور شیئر کی تھی جو کافی پسند کی گئی تھی۔

اب اس گروپ نے شاہ رخ خان کی 1997ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے گانے ’بھولی سے صورت آنکھوں میں مستی‘ کو گاتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے، پہلی ویڈیو کی طرح یہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔