بھارت : سوائن فلو کے مرض میں اضافہ،6700کیسز رپورٹ

February 08, 2019

بھارت بھر میں سوائن فلو کے مرض میں اضافہ،رواں سال 6700 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سوائن فلو سے متاثرہ 226 افراد کی اموات ہوئیں۔

بھارت میں جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق سوائن فلو سے بھارت کی شمالی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

راجستھان،نئی دلی،ہریانہ اور پنجاب میں سوائن فلو کے 61 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف راجستھان میں 2263 افراد میں سوائن فلو کا ٹیسٹ مثبت آیا جس میں سے 85 افراد کی اموات ہوئیں۔