وزیر اعلی سندھ کی صدر سے ملاقات

February 10, 2019

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاق اور سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غورکیا گیا،جبکہ کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے صدر مملکت سے وزیر اعلی سندھ کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔