شہر میں صفائی کے حوالے سے مطمئن نہیں،صوبائی وزیر بلدیات

February 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی حکومت نے فنکاروں کی ہمیشہ مدد کی ہےاور کرتے رہیں گے۔شہر میں صفائی کے حوالے سے میں مطمئین نہیں ہوں ،شہر کی صفائی کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسب مل کرہی شہر کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں کینڈل ڈانسرامجد رانا کی جانب سے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو میں کیا۔تقریب میں رانا نے اپنے مخصوص انداز میں کینڈل ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔