جو قومیں حالات نہیں بدلتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، مصطفیٰ کمال

February 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی حالات نہیں بدلتی وہ قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتی ان کے حالات بد سے بدتر ہوتےجاتے ہیں لہذا اصلاح کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے جن قوموں نے اپنی اصلاح کی تو کامیابی ان کا مقدر بن گئی ،ظالم وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کرہاہے ظالم وہ ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگر تم ظلم کے اگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم کو تم اور مضبوط کرو گے ، اپنے بچوں کے لئے جدوجہد کرو کامیابی دینے والا وہ اس کی زات ہے ظلم کے اگے کھڑے ہونے والے بنوکیونکہ آسمان سے فرشتے نہیں اترے گے تمہارے میرے حالات ٹھیک کرنے کیلئے اپنے حقوق کے لئے آپ لوگوں کو اٹھنا پڑے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ اور عوام سے ملاقاتوں کا جاری سلسلہ کے دوران یوسی 7 سندھی ہوٹل نیو کراچی کے قریب منعقد کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔