اصحابؓاور اولیائے کرام کے اوصاف و تعلیمات کو لیکر آگے بڑھا جائے، مقررین

February 11, 2019

برمنگھم( ابرار مغل) برطانیہ سمیت پوری دنیا کے مسلمان عصری تقاضوں سے بر آزما ہونے اور اسلام کا اعالمگیر پیغام عام کرنے کیلئے باہمی اخوت اپنانے کے کیساتھ اولیاء اور صوفیا ء اکرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔ ظہور اسلام سے لے کر آج تک اصحاب اکرامؓ اور مختلف ادوار کے اولیاء اللہ اور صوفیاء عظامؒ نے اسلام کو پھیلانے کیلئے حسن اخلاق، اچھا برتائو اور امن و محبت والی زبان استعمال کی ہے آج بھی ضرورت ہے کہ انہی اوصاف کو لے کر آگر بڑھاجائے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت برطانیہ کے زیر اہتمام عالمی مبلغ اسلام و تحریک تحفظ ناموس رسالت یورپ کے مرحوم قائد پیر علائو الدین صدیقی کے کامیاب عرس کے موقع پر ان کے جانشین صاحبزادہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ و اظہار تشکر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ ادارہ مصباح القرآن برمنگھم کے مہمتم علامہ صاحبزادہ پیر مصباح المالک لقمانوی کی نظامت اور صدر جماعت علامہ قاری خلیل احمد حقانی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب سے عالمی مبلغ اسلام و اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، مفتی محمد ضمیر ساجد، قاری محمد انوالقمر صاحبزادہ ڈاکٹر انوار المالک اور دیگر نے خطاب کیا اور کامیاب عرس کے انعقاد پیر صاحبزادہ پیر سلطان العارفین صدیقی اور عرس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیر علائوالدین نے مغرب میں فروغ اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اب یہی سلسلہ ان کے جانشین صاحبزادہ پیر سلطان العارفین صدیقی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ غلام ربانی افغانی نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں مسلمان بے شمار مسائل اور مصائب سے دوچار ہیں ان سے نکلنے کیلئے تعلیمات نبوی پر عمل کیا جائے ۔ مسالک کے درمیان مضبوط اور گہرے مراسم قائم کئے جائیں صاحبزادہ پیر سلطان العافین صدیقی نے کہا کہ برطانیہ کے مسلمانوں نے مرشد گرامی مرحوم پیر علائوالدین صدیقی سے اس بار بھی عقیدت اور محبت نبھاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عرس میں شرکت کی۔ علماء و مشائخ عظام کا مشکور و ممنون احسان ہوں۔ صاحبزادہ پیر محمد مصباح المالک لقمانوی نے کہا کہ شیخ العالم پیر علائو الدینؒ نے مغرب میں مسلمانوں کو صحیح معنوں میں متحد کرکے فروغ اسلام اور مسلمانوں کی فلاح و بہود کیلئے بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بھرپور تعاون اور حمایت جانشین نیریاںشریف صاحبزادہ پیر سلطان العارفین کے ساتھ رہے گی۔ تقریب سے محمد غالب نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بے نقاب کیا۔ تقریب میں مڈلینڈ بھر سے جید علماء و مشائخ، اکابرین، مذہبی و روحانی شخصیات سمیت دیگر مسالک کے رہنمائوں ، علمااکرام ، علماء نے خصوصی طور پر شرکت کی، جماعت کے ناظم اطلاعات علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی نے ایک قرار داد کے ذریعے مظلوم و محکوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔