نارڈسٹریم2پائپ لائن، یورپی یونین کے ارکان کے درمیان سمجھوتہ طے

February 11, 2019

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے ارکان کے مابین روس سے گیس کے حصول کے بارے میںاختلافات ختم ہوگئے ہیں نارڈسٹریم 2نامی اس منصوبے پر جرمنی اور فرانس کے درمیان اختلاف پایا جاتا تھا۔ برسلز میںاجلاس میں 28رکنی یورپی یونین کے نمائندوں کے مابین ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا۔