گرفتار صحافی رضوان الرحمٰن رضی کی ضمانت منظور

February 11, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سائبر کرائم قوانین کے تحت گرفتار صحافی رضوان الرحمٰن رضی کی ضمانت منظورکرلی۔ان کی درخواست ضمانت کی پیروی لاہور بارایسوسی ایشن کےصدر عاصم چیمہ اور نائب صدر اعجاز بسرا نے کی۔ رضوان رضی کوہفتہ کے روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور شخصی ضمانت آج (پیر) کی صبح ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کے روز انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاںایف آئی اے کی جانب سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استعداد کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور نہ کیا اور ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔