ریلوے مزدور یونین اوپن لائن کےعہدیداروں کا چناؤ ملک بشیر احمدصدر ، الیاس گل جنرل سیکرٹری بن گئے

February 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے مزدور یونین اوپن لائن کے مرکزی صدر ملک عبداللطیف نے اجلاس میں ملتان ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا، جس کے تحت 2019 میں ملتان مزدور یونین کے ڈویژنل صدر ملک بشیر احمد، جنرل سیکرٹری الیاس گل، چیئرمین عابد شہزاد، وائس چیئرمین محمد شریف لاشاری، سینئر نائب صدر عبدالغفار جسکانی، نائب صدوکر بلال ارائیں، نوکر حسین، ملک ہاشم، نذیر خان، جوائنٹ سیکرٹری محمد ریاض جکڑا، فنانس سیکرٹری حافظ عبیداﷲ اور سیکرٹری اطلاعات کیلئے امجد حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔