برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

February 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برلن فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ فلم "گلی بوائے" کا ورلڈ پریمیئرکا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈاداکاروں نے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیرے۔

فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ اور ہدایت کارہ زویا اختر نے انٹری دی۔

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھی۔

فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر فوٹو گرافروں کو پوز دیتی دکھائی دی ۔

بالی وڈ اداکاروں نےمداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔


زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گلی بوائے میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے۔


فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول کے لیے اپنی فلم کے انتخاب پر خوشی کا اظہار ٹوئٹر پرکیاتھا۔


69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 17 فروری تک جاری رہے گا۔

برلن میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، ترکی اورجرمنی سمیت متعدد ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔