کراچی میں چلتی تیز ہواؤں میں اضافے کا امکان

February 12, 2019

کراچی میں آج بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج ہے، آئندہ 48 گھنٹو ں کے دوران مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے آج بھی گرد آلود تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ بلوچستان کے مغربی حصے میں ایران سے آنے والا بارش کا سسٹم ہے جس کے پریشر کے باعث کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے تیز ہوائیں تو چلیں گی مگر شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ان کی رفتار میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یہ تیز ہوائیں کل تک چل سکتی ہیں، گرد آلود تیز ہواوں کے باعث فضائی معیار مضر صحت ہو گیا، فضا میں زہریلے اور مٹی کے ذرات کی مقدار159 پی ایم ہوگئی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس دوران حساس افراد ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔