کینیڈا میں برف پر چھوٹی کشتیوں کے درمیان دلچسپ ریس

February 12, 2019

کینیڈا کے شہر کیوبک میں65ویں سالانہ ونٹر کارنیول کاآغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس ہی سلسلے میں چھوٹی کشتیوں کے درمیان دلچسپ آئس ریس کا انعقاد بھی کروایا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دریائے سینٹ لارنس پر ہونے والی اپنی نوعیت کی اس منفرد ریس میں درجنوں ٹیموں نے حصہ لیاجن میں سینکڑوں مرد اور خواتین کھلاڑی شامل تھے۔

ریس میں حصہ لینے والے کھاڑی جمے ہوئے دریا پر اپنی کشتیوں کو دھکا لگاتے اور برفیلے ٹکڑوں سے بھرے حصے میں تیز رفتاری سے پیڈلنگ کرتے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جستجو کرتے نظر آئے۔

سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شرکاء بھی وہاں موجود تھے۔