سید محمد مالک حسین شاہ مرحوم کی نماز جنازہ آج راچڈیل میں ہوگی

February 13, 2019

بولٹن(نمائندہ جنگ) راچڈیل کی معروف سماجی شخصیت سید محمد مالک حسین شاہ ترنوٹ سیداں آزاد کشمیر کی نماز جنازہ بدھ13فروری بعد نماز ظہر بلال مسجد راچڈیل میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ برطانیہ کے دورے پرآئے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی پڑھائیں گے۔