میکسیکو میں کار سے پانچ پولیس حکام کی لاشیں برآمد

February 13, 2019

میکسیکو سٹی(پی پی آ ئی) میکسیکو میں پانچ پولیس حکام کی لاشیں ایک کار سے برآمد ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق میکسیکو کے مغربی صوبہ مچوکن میں واقع جٹاکوارو کے میونسپل کارپوریشن علاقہ میں ایک کار میں پانچ پولیس حکام کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مچوکن کے تجانتلامیونسپل کارپوریشن علاقہ میں تعینات ان پولیس افسران کو چار فروری کو نامعلوم لوگوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔اس کے بعد سے ہی ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا تاہم اب پا نچوں پولیس اہلکا روں کی لا شیں ایک کار سے بر آ مد ہو گئی ہیں ۔