سندھ میں بند اسکولوں کیخلاف مظاہرہ

February 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ سیف پارٹنرز کمیٹی سندھ کے کنوینئر غلام مصطفی نظامانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی انتظامیہ کی وجہ سے کئی اسکول صوبہ بھر میں بند ہو گئے ہیں جس کیخلاف ہم احتجاج کررہے ہیں۔بعد ازاں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔