پی ایس ایل 4 افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے فن کار پر جوش

February 13, 2019

دبئی میں پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن کل سے شروع ہونے جارہا ہے، شائقین کرکٹ کے ساتھ فن کار بھی بہت پر جوش نظر آرہے ہیں ۔

اس حوالے سے پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فن کاروں نےپریس کانفرنس کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اداکار فواد خان نے کہا کہ جنون کو افتتاحی تقریب کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں ۔

معروف گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔