کینسر میں مبتلا عرفان خان بھارت واپس آگئے

February 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بیرون ملک زیر علاج کینسر میں مبتلا بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان ایک بار پھر اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان ایک بار پھر فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اوربہت جلدفلم ’ہندی میڈیم ‘کے سیکوئل سےاداکاری کا دوبارہ آغاز کریں گےمگر اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ فلم کی شوٹنگ کب سے شروع کی جائے گی۔

عرفان خان نے گذشتہ برس مارچ میں خود سوشل میڈیا پر خود اپنی بیماری کا اعلان کیا تھا ۔

عرفان خان میں نیورو اینڈو کرائن جیسے مہلک مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں بھارت سے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا وہ ایک سال سے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم رہے۔

عرفان خان کی طبیعت میں بہتری کی خبریں گزشتہ برس اکتوبر میں موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں اور ان کی واپسی کی خبریں زبان زد عام تھیں کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئیں گےمگر ان کی آمد کے حوالے سے کوئی خبر سامنےنہیں آئی تھی ۔مگر

اب وہ وطن واپسی آگئے ہیں ، ممبئی میں ان کے مزیدٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پروڈیوسر دنیش وجان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے سیکوئل کے بارے میں چند روز میں آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندی میڈیم‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس باربالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور دوسرے سیکوئل میں عرفان خان کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔