مشق ’ امن 2019 ‘ سری لنکا کی شرکت پر اظہار تشکر

February 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سر ی لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل روِندراویجیگونارتنے کی پاک بحریہ کے سربراہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سر ی لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل روِندراویجیگونارتنے کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو سلامی پیش کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق " امن 2019 " میں سری لنکا کی بھر پور شرکت پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اُجاگر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابقسر ی لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے کے بحری چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشق امن 19 کے انعقاد کو سراہا،ایڈمرل روِندرا ویجیگونارتنے نے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔