دو ترک کرکٹرز پشاور زلمی میں شامل

February 15, 2019

دبئی (نمائندہ خصوصی)پشاور زلمی نےاس سال بھی دو غیر ملکی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی نے چین کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جو پورے سیزن میں ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اس مرتبہ دو ترک کرکٹر گوہان گوتک اور مہمت آدین ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ بھی کریں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیںٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی دی۔