سیاستدان کوکرپٹ، مذہبی رہنما کو دہشتگردکہہ کرپکڑاجاتاہے،فضل الرحمٰن

February 15, 2019

خانیوال‘ڈیرہ غازی خان(نمائندگان جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ فضل الرحمٰن نےکہاہےکہ سیاستدان کو کرپٹ اورمذہبی رہنما کو دہشتگردکہہ کرپکڑتےہیں حکومت کولانے والے اب پچھتا رہے ہیں شہبازشریف کی ضمانت اچھی خبرہے‘ان کی گرفتاری صرف سیاسی مقاصدکیلئےتھی‘دھرناپروگرام کوحتمی شکل دینےسےقبل متحدہ مجلس عمل سےمشورہ کریں گے‘ ملک کبھی بھیک مانگ کرنہیں چلتے‘عوام جب چاہیں گےحکومت کوچلتاکردینگے۔مقامی رہنماعباس اخترکی وفات پرانکے ورثاء سےتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی بدترین ہے‘زرمبادلہ کےذخائراور سٹاک ایکسچینج بیٹھ چکے‘روپےکی قدرمیں کمی ہوچکی‘عام شہری کہہ رہاہےکہ حکومت کی زبان میں چورہی بہتر تھے‘حکومت اپنی کمزور کارکردگی چھپا نے کیلئےدوسروں پرچورکاشورمچارہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہےجومشرف کی یادگارہے‘نئی دنیامیں سیاست کی اصطلاحات تبدیل کی جاچکی ہیں‘شہباز شریف کوپی اے سی میں ہٹانے کی کوشش کی تویہ غیراخلاقی حرکت ہوگی۔