پولیس کے شک نے حاملہ بیوی اور شوہر کی جان لے لی

February 15, 2019

لندن میں پولیس کے شک اورغلط گاڑی کے تعاقب نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی جان لے لی ، دو روز بعدننھے مہمان کی آمدمتوقع تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو شک تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شہر میں ہوئی ڈکیتی میں ملوث ہیں تو اس نے 9 گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرکی مدد سےان کا پیچھا کیا۔

پولیس کے تعاقب کے دوران گاڑی سڑک پ سے گزرتی کوچ سے ٹکراگئی، نتیجے میں کار سوار میاں بیوی موقع پرہی دم توڑ گئےجبکہ کار میں سوار ایک اورشخص زخمی ہوگیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی ڈکیتی میں ملوث نہیں تھے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق جوڑے کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اورویلنٹائن ڈے کے روز ننھے مہمان کی آمدمتوقع تھی مگر حاملہ خاتون بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی۔

برطانوی حکام نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا اور کہا ہےکہ اس دُکھ کی گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔