نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا

February 15, 2019

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گيا۔

نواز شریف کے لیے اسپتال کے پرائیویٹ وی آئی پی بلاک میں کمرہ تیار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نےلوگوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناپرپرائیویٹ بلاک کی طرف جانےسےروک دیا۔

نوازشریف کےعلاج کےلیے بورڈتشکیل دیدیاگیا ہے۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں تمام ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے،نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ہی ان کا علاج تجویز کریں گے۔