کراچی (اسٹاف رپورٹر)سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر چیمپئن شپ کاکوالیفائنگ رائونڈ ہفتہ سے اسلام آباد کے دلاور عباس ٹینس کمپلکس میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان ، امریکہ، ہانگ کانگ، ترکی، تائیوان، تھائی لینڈ، سری لنکا، کویت، کوریا، جرمنی، قازقستان، فرانس، روس، فلپائن، ملائیشیا کے پلیئرز شامل ہیں۔