عبدالرشید قریشی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

February 16, 2019

برمنگھم (پ ر)پہلوان حاجی عبدالرشید قریشی ڈڈلی کی وفات پر ان کے ایصال و ثواب کے لئے ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای کے کمیونٹی سنٹر امیر الملت شیکسپیئر سٹریٹ منعقد ہوا جس میں مختلف رہنمائوں نے شرکت کی اور ان کے صاحبزادوں اور دیگر لواحقین سے دکھ اور اظہار افسوس کیا۔ تعزیتی اجلاس میں محمدنجیب مغل، سکندر اقبال مغل، محمد سلیمان مغل، حاجی جاوید قریشی، الحاج محمد شریف مغل، حاجی محمد ایوب سرکھوی، حاجی محمد اقبال مغل، ظفر اقبال مغل، حاجی محمد ایوب انجم، حاجی محمد منیر رضا، بلال جماعتی اور افتخار مغل نے شرکت کی۔ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت سید رشید حسین شاہ جماعتی نے کی۔