اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلارجحان،100انڈیکس20پوائنٹس کم ہوگیا

February 16, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انٹر نیشنل ریٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ملکی معیشت کے بارے میں منفی رپورٹس کی وجہ سے سعودی عرب وفد کی آمد اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خبروں کے مثبت اثرات بھی سامنے نہیں آئے ،کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا ، 100انڈیکس میں 20پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن سرمایہ کاری مالیت گزشتہ روز کی نسبت 2ارب 40کروڑ روپے بڑھ گئی۔