بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے اضافہ کا امکان

February 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 93 پیسے اضافہ کا امکان۔ بجلی کی تقسیم کا رکمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی وجہ سے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت 20 فروری کو یہاں ہو گی۔ یہ اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہو گا۔