بینظیرقتل کیس، پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش

February 16, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ،آئی این پی)ایف آئی اے نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیں۔ عدالت نے کہا تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہونگے۔ خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کےجج محمد اصغر خان نے اشتہاری ملزم سابق صدر کے بنک اکائونٹس کی 90؍ فیصد تفصیلات فراہم کئے جانے کے بعد مزید سماعت 15؍ مارچ تک ملتوی کر دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے تقریباً تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں تاہم اسٹینڈر چارٹر بینک کے حوالے سے نصف رپورٹ ملی ہے باقی کیلئے وقت دیا جائے۔