سعودی ولی عہد کا دورہ،سرکاری تقریبات میں اپوزیشن رہنمائوں کو مدعو کئے جانیکا فیصلہ نہ ہوسکا

February 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والی سرکاری تقریبات میں جمعہ کی شب تک اپوزیشن کے رہنمائوں کو مدعو کئے جانے کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت بعض دیگر رہنمائوں اور اپوزیشن کے بعض ارکان پارلیمنٹ کے ناموں کو ایوان صدراور وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی تقریب میں بلانے کی تجویز پر غور کیا گیا تھا لیکن متضاد تجاویز اور آرا ءسامنے آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تجاویز دینے والی حکومتی شخصیات کی رائے تھی کہ اپوزیشن کے رہنمائوں کو تقریب میں مدعو نہ کیا جائے ۔