شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان سعودی میڈیا بھی پرجوش

February 16, 2019

ریاض(شاہد نعیم‘نمائندہ خصوصی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آج سے شرو ع ہونیوالے دورہ پاکستان کی مناسبت سے سعودی میڈیا بھی پرجوش ہوگیا سعودی ٹی وی چینلز‘ ریڈیو چینلز کے ساتھ ساتھ مقامی پرنٹ میڈیا اور ویب سائٹس نے بھی دورہ کے تناظر میں پاک سعودی تعلقات کی بابت رپورٹیں اور خبریں دینا شروع کردیں۔الوطن اخبارنے گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ نصف صفحہ سے زیادہ پر مشتمل خصوصی انٹر ویو شائع کیاجبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بیان اور دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات کو بھی نمایاں جگہ دی ۔سعودی اخبار الشرق الاوسط اور المدینہ اخبار نے چیئرمین سینیٹ کے بیان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی خبر کو نمایاں کرکے شائع کیا۔