ہائیکورٹ:بددیانتی کا مقدمہ خارج کرنیکا حکم،پولیس افسروں کی سرزنش

February 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حقیقی بہن کے خلاف تھانے میں درج بددیانتی کا مقدمہ فوری خارج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مظفر گڑھ کی پرنسپل خدیجہ ریاض ملک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکے حقیقی بھائیوں ڈاکٹر محمد علی اور ملک لیاقت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا جس میں ڈاکٹر محمد علی فرار رہا اور 8 سال تک پٹیشنر آبائی زرعی رقبہ کی آمدن بھیجتی رہی لیکن اب اراضی کا قبضہ چھین لیا اور لاکھوں روپے کی بددیانتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے، پولیس تھانہ خانگڑھ نے ملزمہ کو گناہگار قرار دیکر رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی، عدالت نے پولیس افسروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔