سرچ آپریشن میں 15افراد گرفتار59سماج دشمن بھی پکڑے گئے

February 16, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں سماج دشمنوں سمیت74افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترنول پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا،اسلام آباد پولیس نے مجموعی طور پر سترہ سماج دشمن عناصر کو گرفتار کیا۔پیرودہائی پولیس نے یاسر عرف کالی گینگ کے پانچ موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرکے 17مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے،راولپنڈی پولیس نے23 سماج دشمن عناصر اور بارہ پتنگ فروش گرفتار کئے جبکہ پانچ اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔