’’پاکستان سے برآمدی اشیاء پر ڈیوٹی میں 2 سو فیصد اضافہ ہوگیا‘‘

February 17, 2019

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے، فیصلے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد پاکستان سے برآمد کردہ اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک فوری اضافہ ہوگیا ہے۔