تحریک کشمیر کے رہنمائوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، شبیر کشمیری

February 17, 2019

اولڈہم (پ ر)جموںکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری، نائب صدر لالہ ارشد، جنرل سیکرٹری امانت نذیر، جوائنٹ سیکرٹری ظہیر اکرم، خزانچی وحید افسر، آرگنائزر محمد اشفاق، پریس سیکرٹری پروفیسر محمد رشید، مجلس عاملہ کے ممبر شاہد اختر، مہربان خان، لالہ صابر چوہدری قربان، محبت علی چوہان، محمد اسلم، یاسر اعظم، اعجاز ملک، علی شان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات قابل مذمت ہیں، مقدمات تحریک کشمیر کو کمزور نہیں کرسکتے، پکڑ دھکڑ، گرفتاریاں اور پھانسی کشمیریوں کے آزمائے ہوئے ہتھکنڈے ہیں۔ اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری نے کہا ہے کہ کشمیری قائدین طاہرہ توقیر، ڈاکٹر توقیر گیلانی، شفقت انقلابی، ماجد بخاری، آصف مرزا، ساجد صدیقی، حمید بٹ، حق نواز، سلیم ہارون، رفیق ڈار، حافظ انور سماوی اور دیگر کے خلاف بنائے گئے مقدمات ختم کئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری باشعور قوم ہے اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں۔ شہید کشمیر محمد مقبول بٹ، قائد تحریک امان اللہ خان، یاسین ملک کے راستے پر چلتے ہوئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ ہماری آزادی کی جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔