نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام،تین پائلٹ پراجیکٹس اگلے ماہ شروع کرنے کا فیصلہ

February 17, 2019

اسلام آ باد (رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت اگلے ماہ سے تین پائلٹ پراجیکٹس شروع کئے جا رہیں ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فائونڈیشن کے ذ رائع کے مطا بق اب تک ہا ئوسنگ پراجیکٹس کیلئے نجی کمپنیوں سے 93 تجا ویز مو صول ہوئی ہیں ۔ نیسپاک ان تجاویز جا ئزہ لے ر ہا ہے۔ یہ پراجیکٹس جوائنٹ وینچر کے تحت شروع کئے جا ئیں گے ۔ ان تجاویز کی ایو یلو ایشن کا کام فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جا ئے گا۔ مارچ میں ابتدائی طور پر تین پائلٹ پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔ ان میں سے ایک اسلام آ باد دوسرا پشا ور اور تیسرا لاہور میں ہوگا۔ ان تینوں ہائوسنگ پراجیکٹس میں 25 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ بعد ازاں باقی منصوبوں کا فالو اپ کیا جا ئے گا۔