زلمے خلیل زاد کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

February 18, 2019

افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت پر بات کی۔

زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، زلمے خلیل زاد نےعبداللہ عبداللہ کو افغان عمل سے متعلق مختلف ممالک کے دورں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغان امن عمل میں پیش رفت بتائی۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی ایک روز بعد اسلام آباد میں طالبان سے ملاقات ہونی ہے۔