اسرائیلی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کا قلم دان چھوڑ دیا

February 18, 2019

تل ابیب (ایجنسیاں)اسرائیلی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کا قلم دان چھوڑ دیا،بینجمن نیتن یاہو نے پہلی مرتبہ اپنی کابینہ میں ایک وزیر خارجہ بھی نامزد کر دیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اسرائیل کاٹز کو ملکی وزیر خارجہ مقرر کر دیا۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے نیتن یاہو نے وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس ہی رکھا ہوا تھا۔