تمام سی ای اوز کوضلعی افسروں سے ہرروز اجلاس کرنے کی ہدایت

February 18, 2019

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے سی ای اوز کو دن کا آغاز تمام ڈی ای اوز کے اجلاس سے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سی ای اوز صبح 9 بجے باقاعدگی سے ضلع کے افسران کی میٹنگ لیا کریں گے ۔ جس میں ڈی ای او سیکنڈی ایجوکیشن،ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن میل اور فی میل دونوں،ڈپٹی ڈی ای اوز اور مانیٹرنگ افسران بھی شرکت کریں گے۔ ۔ روزانہ کے اجلاس کی تصاویر گروپ میں شئیر کی جائیں گی ،جبکہ غیر حاضر رہنے والے افسران کی تمام تر تفصیلات سے بھی سیکرٹری کو آگاہ کیا جائے گا۔