سیٹزن پورٹل کی شکایات کے ازالےکیلئے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس طلب

February 18, 2019

ملتان (سٹا ف رپورٹر) پنجاب حکومت کا سیٹزن پورٹل پر آنیوالی عوامی شکایات کے ازالےکیلئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا ہےاو راس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کل 19فروری کو 12بجے دن اجلاس ہوگا جس میں تمام اضلاع کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرزسے ویڈیو لنک کے ذریعے شکایات بارے بریفنگ لی جائے گی ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ضلعی انتظامیہ کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔