پولیس نے وال چاکنگ کیخلاف آپریشن شروع کر دیا

February 18, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد کی آمد کےخلاف وال چاکنگ کرنے والےنامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دولت گیٹ پولیس کے مطابق حافظ جمال روڈ پر ایک دیوار پر سیاہ رنگ سے وال چاکنگ کی گئی تھی ۔