کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش

February 18, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ،جس کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگیا۔وادی کوئٹہ کے علاوہ پشین، مسلم باغ، مستونگ، قلات، قلعہ سیف اللہ اور دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت صفر، بارکھان6، دالبندین3، گوادر13، قلات6، خضدار5، لسبیلہ11، نوکنڈی10، سبی17، تربت14، ژوب2 اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کی نوید سنا تے ہوئے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 26 فروری تک بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی ، ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔