استونیامیں برفیلے ٹریک پر اسنوکائیکنگ ریس کا انعقاد

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

استونیا میں اسنو کائیکنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈنچر کے شوقین منچلوں نے بھرپور حصہ لیااور برفیلے ٹریک پر کائیکنگ کرتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

استونیا کے برفیلے پہاڑ Kuutsemaeپر منعقد ہونے والی اس اسنو کائیکنگ کے دلچسپ مقابلے میں استونیاسمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 180کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خون جما دینے والی سرد موسم میں اونچے نیچے دشواری گزار طویل ٹریک پر تیز ترین رفتار سے کائیک بوٹ چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

منفرد نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں جہا ں کچھ کھلاڑی پیچھے رہ گئے وہیں کچھ نے اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا ۔