شہزادہ محمد بن سلمان نے مانچسٹریونائیٹڈ خریدنے کی تردید کردی

February 19, 2019

کراچی (جنگ نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انگلینڈ کے پریمیئر ڈویژن فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کی تردید کردی ہے۔ کہا گیا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین ارب 80کروڑ پائونڈ اسٹرلنگ کے عوض خریدنا چاہتے ہیں۔