شہرمیں ا نسداد پولیومہم کا آغاز

February 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرمیں 9 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گئی ۔ مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔ مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے انجیکشن بھی لگائے جائیں گے جبکہ 5 سال سے کم عمر کے 15 لاکھ 29 ہزار 487 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ٹیکوں کی مہم چلائی جا رہی ہے جو کہ پولیو کے قطروں کے ساتھ اضافی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔