انسان کی فلاح قرآن کریم اور سنت کے بتائے ہوئے اُصولوں پر چلنے میں ہے، مولانا محمودالحسن

February 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین مولانا محمودالحسن نے کہا ہے کہ انسان کی فلاح قرآن کریم اور سنت کے بتائے ہوئے اُصولوں پر چلنے ہی میں ہے، جبکہ شیخ الحدیث مولانا فاروق حسن زئی نے کہا کہ ہمیں قرآن پاک کو نہ صرف پڑھنا چاہئے بلکہ اس کی آیات پر غور و فکر کر کے اس میں موجود احکامات کو بھی اپنی زندگی میں نافذ کرنا چاہئے۔وہ مدرسہ الحمراء اور جینیسس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام جامع مسجد الحمراء، بہار کالونی، جمشید روڈ میں منعقدہ سالانہ تقریب ختم القرآن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر معروف ممتاز نعت خواں فقیر محمد مدنی نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔